اشاعتیں

یاس عظیم آبادی لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

غزل بر زمینِ سودا از: یاس یگانہ

یاس عظیم آبادی کو کون نہیں جانتا۔ یہ علیحدہ بات ہے کہ یاس کا نام سن کر اکثر لوگوں کا خون جوش مارنے لگتا ہے، دل میں ایک عجیب ہی گستاخ اور بے ادب انسان کا خاکہ بن جاتا ہے۔ مگر کوئی بات نہیں۔  بات تو یہ ہے کہ بد نام اگر ہونگے تو کیا نام نہ ہوگا؟؟؟ یہ مثال یاس پر بالکل صادق آتی ہے۔ یاس کی بدنامی ہی انکی شہرت کا سبب ہے ورنہ شاید ہی انہیں کوئی جانتا۔ خیر بات یہ تھی کہ یاسؔ یگانہ کے باقی کمال تو اپنی جگہ ہیں ان کا ایک کمال یہ بھی ہے کہ کسی بھی استاد شاعر کی زمین کو لیکر اس میں اپنی مہارت کے جوہر دکھاتے ہیں۔ اور جوہر بھی ایسے کہ کہیں تو استاد کی ٹکر اور کہیں تو تغزل میں استاد سے بھی آگے نکل جاتے ہیں۔ چناچہ ایک جگہ یاس یگانہ خود یوں رقمطراز ہیں: یگانہ بنے یا امام الغزل وہ جو کچھ بنے، بنتے بنتے بنے دیکھنے والے دیکھ سکتے ہیں کہ اس تعلی میں بھی ایک سمائی اور انکسار چھپا ہے اور یگانہ بتلا رہے ہیں کہ میں کوئی پیدائشی کامل شاعر نہیں بلکہ بنتے بنتے، یعنی مشق اور استادوں کے پیر دھو دھو کر پینے کے بعد یہ فن مجھے حاصل ہوا ہے۔ یاس یگانہ کا غزل کہنے کا انداز نہایت ہی میٹھا اور پر لطف ہے، الفاظ کا...

پیش خیمہ موت کا خوابِ گراں ہو جائے گا

یاس یگانہ یوں تو بدنام زمانہ ہیں اور اسی باعث شاید انکی شاعری انٹرنیٹ پر ملنا ایک خواب جیسی بات ہے۔ ملنے کو تو ہر ایرے غیرے نتھو خیرے کا کلام بھی انٹرنیٹ پر موجود ہے مگر یاس کی قسمت!! خیر، یاس ایک انتہائی اونچے پائے کے شاعر ہیں اور جو حضرات ان کا کلام ملاحظہ کر چکے ہیں وہ خوب جانتے ہیں۔ انکی ایک بہت ہی خوبصورت غزل ابھی میری نظر سے گزری تو سوچا کے بلاگ کے قارئین کی نذر کردوں۔ پڑھیں اور اپنے خیال سے آگاہ فرمائیں:  پیش خیمہ موت کا خوابِ گراں ہو جائے گا سیکڑوں فرسنگ آگے کارواں ہو جائے گا قالبِ خاکی کہاں تک ساتھ دے گا روح کا وقت آ جانے دو اک دن امتحاں ہو جائے گا چپکے چپکے ناصحا، پچھلے پہر رو لینے دے کچھ تو ظالم، چارۂ دردِ نہاں ہو جائے گا شب کی شب مہماں ہے یہ ہنگامۂ عبرت سرا صبح تک سب نقشِ پائے کارواں ہو جائے گا چشمِ نا محرم کجا اور جلوۂ محشر کجا پردۂ عصمت وہاں بھی درمیاں ہو جائے گا اشک ٹپکے یا نہ ٹپکے دل بھر آئے گا ضرور آہ کرنے دیجئے آپ امتحاں ہو جائے گا سایۂ دیوار سے لپٹے پڑے ہو خاک پر اٹھ چلو ورنہ وہ کافر بد گماں ہوجائے گا یاسؔ اس چرخِ زمانہ ساز کا کیا اعتبار مہرباں ہے آج، کل نا مہربا...