اشاعتیں

جنوری, 2013 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

پیش خیمہ موت کا خوابِ گراں ہو جائے گا

یاس یگانہ یوں تو بدنام زمانہ ہیں اور اسی باعث شاید انکی شاعری انٹرنیٹ پر ملنا ایک خواب جیسی بات ہے۔ ملنے کو تو ہر ایرے غیرے نتھو خیرے کا کلام بھی انٹرنیٹ پر موجود ہے مگر یاس کی قسمت!! خیر، یاس ایک انتہائی اونچے پائے کے شاعر ہیں اور جو حضرات ان کا کلام ملاحظہ کر چکے ہیں وہ خوب جانتے ہیں۔ انکی ایک بہت ہی خوبصورت غزل ابھی میری نظر سے گزری تو سوچا کے بلاگ کے قارئین کی نذر کردوں۔ پڑھیں اور اپنے خیال سے آگاہ فرمائیں:  پیش خیمہ موت کا خوابِ گراں ہو جائے گا سیکڑوں فرسنگ آگے کارواں ہو جائے گا قالبِ خاکی کہاں تک ساتھ دے گا روح کا وقت آ جانے دو اک دن امتحاں ہو جائے گا چپکے چپکے ناصحا، پچھلے پہر رو لینے دے کچھ تو ظالم، چارۂ دردِ نہاں ہو جائے گا شب کی شب مہماں ہے یہ ہنگامۂ عبرت سرا صبح تک سب نقشِ پائے کارواں ہو جائے گا چشمِ نا محرم کجا اور جلوۂ محشر کجا پردۂ عصمت وہاں بھی درمیاں ہو جائے گا اشک ٹپکے یا نہ ٹپکے دل بھر آئے گا ضرور آہ کرنے دیجئے آپ امتحاں ہو جائے گا سایۂ دیوار سے لپٹے پڑے ہو خاک پر اٹھ چلو ورنہ وہ کافر بد گماں ہوجائے گا یاسؔ اس چرخِ زمانہ ساز کا کیا اعتبار مہرباں ہے آج، کل نا مہربان ہو